بھدرا چلم فاریسٹ آفیسرس رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

   

درختوں کی کٹائی و نقصان پر دس لاکھ رشوت کے مطالبہ پر اے سی بی کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اینٹی کرپشن بیورو کی ایک کارروائی میں بھدرا چلم فاریسٹ ڈیویژنل آفیسر کو لاکھوں روپئے کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ایف ڈی او سجاتا کے علاوہ ایک اور فاریسٹ عہدیدار چرلہ انچارج ڈی آر او کرشنیا کو بھی اینٹی کرپشن بیورو نے کارروائی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ سڑک کے تعمیری کاموں کے درمیان درختوں کو کاٹا گیا اور اس معاملہ میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور کارروائی سے گریز کرنے کے لیے بھاری مقدار میں رقم کا مطالبہ کیا گیا ۔ اے سی بی کے مطابق بھدرا چلم ایف ڈی او سجاتا نے 10 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور اس ضمن میں آج ساڑھے تین لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے اے سی بی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق ان رشوت خور عہدیداروں نے جنگلات بالخصوص درختوں کو نقصان پہونچانے والے افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔ دو کیلو میٹر بی ٹی روڈ کی تعمیر کے دوران پھوگپا ویلیج چرلہ منڈل سے چھتیس گڑھ کی سرحد کتہ گڈیم ضلع میں سڑک تعمیر کی گئی تھی ۔ اے سی بی نے اس رشوت کے مطالبہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ان دو عہدیداروں کو گرفتار کرلیا ۔۔ ع m/b