بہادروں نے ہریانہ کے نالے میں پھنسی خاتون کو بچایا

,

   

مذکورہ عورت جس کو معمولی چوٹیں ائی ہیں‘ پنج کولہ کے اسپتال میں بھیجا گیا۔
چندی گڑھ۔ ہریانہ کے پنکچولہ کے مضافات میں اتوار کے روز بارش سے چلنے والی گھگر ندی کے کنارے کچھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد کھڑی ایک خاتون کار کے ساتھ پانی میں بہہ گئی‘ بال کھڑے کردینے والے ایک ویڈیو میں یہ دیکھایاگیا ہے۔

پنچکولہ کے کھر ک منگلولی میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔

کار کو دریا میں بہتا ہوا دیکھ کر کچھ مقامی بہادر نوجوان بہتی دریا میں کود گئے۔ ان میں سے ایک خاتون کی طرف رسی پھینکی او ردوسروں سے اسے پانی سے باہر نکالا۔

دوسرے مقامات پر پنچکولہ کے سیکٹر27کے قریب گھاگھر کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران سات افراد پھنسے ہوئے تھے۔

مقامی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں انہیں بچانے کے لئے موقع پر پہنچ گئیں۔