بہادری ، قومی جذبہ کی کہانیاں نصاب کا حصہ ہو :وینکیا نائیڈو

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈونے لوکمانیہ بال گنگا دھر تلک اور امر شہید چندرشیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ آنے والی نسلوں کو تحریک دینے کے لئے ایسے عظیم ہیرو اور غیرمعمولی انقلابی جوان کی ہمت، بہادری، حب الوطنی کی کہانیاں اسکول کے اسباق میں شامل کیا جانا چاہئے ۔ نائیڈو نے سوشل نٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر لکھے ایک مضمون میں کہا ہے کہ 23 جولائی، ہندوستان کے جنگ آزادی کے دو اہم ہیرو کی سالگرہ ہے ۔ بزرگ انقلابی ہیرو بال گنگادھر تلک (23 جولائی 1856) اور نوجوان انقلابی چندرشیکھر آزاد (23 جولائی 1906)۔