بہار میں بجلی گرنے سے 10 افراد فوت ، نتیش کمار کا اظہار غم

,

   

پٹنہ : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کو آسمانی بجلی سے سات اضلاع میں دس لوگوں کی اموات پرشدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور افسران کو متوفیوںکے اہل خانہ کو بلا تاخیر چار۔ چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے ۔مسٹر کمار نے بجلی گرنے سے پورنیہ ضلع میں تین ، بیگو سرائے میں دو ، پٹنہ ، سہرسہ ، مشرقی چمپارن ، مدھے پورا اور دربھنگہ میں ایک۔ ایک شخص کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ کنبہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو بلا تاخیر چار۔ چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی افسران کو ہدایت دی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے لوگوں سے خراب موسم میں مکمل احتیاط برتنے کی اپیل کی اور کہاکہ خراب موسم ہونے پر آسمانی بجلی سے بچا[؟] کے لئے آفات مینجمنٹ محکمہ کے ذریعہ وقت ۔ وقت پر جاری مشوروں پر عمل کریں ۔ خراب موسم میں گھروں میںہی رہیں اور محفوظ رہیں۔