بیلیز : 3 امریکی سیاح خواتین کی نعشیں ہوٹل کے کمرہ سے برآمد

   

واشنگٹن: وسطی امریکہ کی شمال مشرقی ساحلی پٹی پر واقع ملک بیلیز سے 3 امریکی سیاح خواتین کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔حال ہی میں بیلیز کا دورہ کرنے والی تینوں امریکی سیاح خواتین کی نعشیں ساحلی مقام سے برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی حکام کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی ہے ۔ہوٹل کے عملے نے خواتین سے جمعے کو رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی کے بعد عملہ ماسٹر کی (چابی) کے ذریعے کمرے میں داخل ہوا۔