پناجی۔ انسٹی ٹیوٹ کے تعلقات عامہ کے افسر ارجن ہالرنکر نے جمعہ کو کہا کہ جنوبی گوا میں بی آئی ٹی ایس پیلانی نے گزشتہ چند دنوں کے دوران کیمپس میں 24 طلباء کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنی کلاسیں آن لائن منتقل کر دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعہ کو مزید آٹھ نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ ہالارنکر نے کہا ہماری کیمپس رسپانس ٹیم نے 24 مثبت معاملوں کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ کلاسز آن لائن ہوں گی۔ مزید آٹھ نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے اور رپورٹس کا انتظار ہے۔ ہم نے پہلے ہی اپنی آن لائن کلاسز جاری رکھنے اور یہاں ہونے والے پروگراموں اور اجتماعات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جنوبی گوا ضلع میں واقع،بیٹس پیلانی کیمپس میں تقریباً 2,800 طلباء ہیں ہالرنکر نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام طلباء ، فیکلٹی اور عملے کو کیمپس میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل طور پر اسکین کیا جا رہا ہے۔