حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی) بیٹی کی شادی کے موقع پر باپ کی موت ہوگئی جس سے شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ واقعہ ورنگل میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق وینوراکالونی کے رہنے والے بی وینکٹ رام نرسیا کی بیٹی ہاریکا کی شادی ہوئی۔ نرسیا نے شادی کی تمام رسوم اداکئے اور مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کو آشیرواد دیا۔ چند منٹ بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی جس کے ساتھ ہی شادی کے خاندان پرسکتہ طاری ہوگیا۔اس واقعہ پر علاقہ کے تمام افراد حیرت زدہ ہوگئے اور علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔