مزید 42,652 جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری، کے ٹی آر کی تلنگانہ میں پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 25 مئی (سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کہا کہ کے سی آر کے دورحکومت میں 1,60,083 لاکھ ملازمتوں پر تقررات کئے گئے۔ کانگریس چیف منسٹر ریونت ریڈی دورحکومت میں ایک بھی نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ آج تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کے ٹی آر نے بی آر ایس حکومت میں دی گئی ملازمتوں کی تفصیلات جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ اٹنڈر سے گروپ I آفیسر تک 95 فیصد ملازمتیں مقامی نوجوانوں کیلئے مختص کی گئی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس دور 2004 تا 2014 صرف 24,086 ملازمتیں فراہم کی گئی جبکہ بی آر ایس کے ساڑھے 9 سالہ دور 2014 تا 2023ء 2 لاکھ 32 ہزار 308 ملازمتوں پر تقررات کیلئے منظوری دی گئی، جس میں 2 لاکھ 2 ہزار 735 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے 60,918 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی گئی۔ 54,015 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 35,250 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے۔ مزید 18,765 پر تقررات کا عمل جاری ہے۔ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ سے 50,425 جائیدادوں پر تقررات کیلئے منظوری دی گئی۔ 48,247 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 47,068 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے مزید 1179 جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے۔ گروکل رکروٹمنٹ کے تحت 17,631 جائیدادوں پر تقررات کیلئے منظوری دی گئی۔ 12,904 جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ 3,694 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے۔ مزید 9,210 جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے۔ ڈی ایس سی سے 34,100 جائیدادوں کی منظوری دی گئی۔ 28,534 کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 22,892 تقررات کئے گئے۔ مزید 5642 تقررات کا عمل جاری ہے۔ میڈیکل رکروٹمنٹ بورڈ سے 14,283 جائیدادوں کو منظوری دی گئی۔ 9684 کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 2047 پر تقررات کئے گئے مزید 7637 جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے۔ اسکے علاوہ دیگر اداروں کی 54,846 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی گئی۔ 49,351 کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 49,132 جائیدادوں پر تقررات ہوئے ۔ 2