بی آر ایس سوشیل میڈیا سرگرمیوں کی پولیس سے شکایت

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے ایم ایل سی اور حکومتی وہپ بالموری وینکٹ نے بی آر ایس سوشیل میڈیا سرگرمیوں کے حوالے سے ڈی جی پی سی وی آنند سے شکایت کی ۔ وینکٹ نے الزام لگایا کہ بی آر ایس سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ چیف منسٹر کے خلاف چلائی جانے والی اس مبینہ غلط معلومات کی مہم کو روکنے کیلئے اقدامات کریں ۔ بی آر ایس عوام کو گمراہ کر کے چیف منسٹر کی ساکھ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔ ش a/b