2023 کے انتخابات میں فیصلہ ہوجائے گا ، کانگریس اور بی جے پی کے قائدین کو لاٹھیوں سے مارنے عوام کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ای ڈی ، مودی اور بوڈی سے ہرگز نہیں ڈرتی ان کا مقابلہ عوامی عدالت میں کیا جائے گا جس سے پتہ چل جائے گا کہ کون سچے ہیں اور کون بدعنوان ہیں ۔ اس کا فیصلہ عوام 2023 کے انتخابات میں کریں گے جب بھی انتخابات آتے ہیں کانگریس اور بی جے پی کے قائدین عوام کے درمیان پہونچتے ہیں انہیں لاٹھیوں سے مارنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ کے سی آر کو تیسری مرتبہ چیف منسٹر بناتے ہوئے ملک کو مثبت پیغام پہونچانے پر زور دیا ۔ ضلع کاماریڈی کے جُکل اسمبلی حلقہ میں منعقدہ بی آر ایس کے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ دو دن قبل تلگو فلم آر آر آر کے گانے ’ ناٹو ناٹو ‘ کو آسکر ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ اس ملک میں ایک بہت بڑے اداکار ہے ۔ ان کے نام کی تجویز بھی روانہ کی جاتی تو شاید انہیں بھی آسکر ایوارڈ حاصل ہوتا تھا ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر کہا کہ سال 2014 کے انتخابات میں انہوں نے عوام سے کئی ڈھیر سارے وعدے کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا ۔ ملک کے سارے اثاثہ جات کو لوٹتے ہوئے اپنے دوست کے کھاتے میں منتقل کردیا گیا اور ان سے چندہ وصول کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے ساتھ انہیں کمزور کیا جارہا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں میں پھوٹ ڈالی جارہی ہے ۔ ارکان اسمبلی کو خریدا جارہا ہے ۔ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی جارہی ہے ۔ انہیں عظیم اداکار اس لیے کہا گیا ہے ۔ سیاسی کھیل کھیلنا ان کی عادت بن چکی ہے ۔ کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے ، ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کرانے اور سال میں 2 کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے کئے گئے ۔ ان میں ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ عوام نے کانگریس پارٹی کو 55 سال تک حکمرانی سونپی کوئی ایک بھی اچھا کام نہیں کیا ۔ پدیاترا کرتے ہوئے ایک قائد کانگریس کو ایک موقع فراہم کرنے کی عوام سے اپیل کررہے ہیں ۔ 10 موقع فراہم کئے گئے ۔ معیاری برقی ، گھر گھر پانی اور مناسب تعلیم کا انتظام کرنے میں کانگریس پارٹی ناکام ہوگئی ۔۔ ن