بی آر ایس کا پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کل پیش کیا جائے گا

   

حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس حکومت کی ترقی اور کارکردگی پر پیش کیا جانے والا پاور پوائنٹ پریزنٹیشن اتوار کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ حکومت نے اسمبلی میں ریاست کے مالیاتی اور برقی کی صورتحال، نقصانات اور قرضوں پر وائیٹ پیپرس جاری کیا تھا جس کے جواب میں آج ہفتہ کو تلنگانہ بھون میں کے ٹی آر بی آر ایس حکومت کی ترقی اور کارکردگی پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کرنے والے تھے تاہم آج بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی دیگر مصروفیات کے باعث پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کو اتوار تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ بی آر ایس کے ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ کانگریس حکومت نے ریاست کی ترقی، ملازمتوںکی فراہمی، آئی ٹی کے فروغ کے علاوہ دیگر امور کو نظرانداز کیا ہے اور بی آر ایس حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ بی آر ایس حقائق عوام کے سامنے پیش کرنے کیلئے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کا سہارا لے رہی ہے۔ن