بی ایس این ایل کی 4G سرویس اواخر سال متوقع:حکومت

   

ًًًنئی دہلی: حکومت نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ سرکاری ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اس سال کے آخر تک فورتھ جنریشن (4G) مواصلاتی خدمات شروع کرے گا۔مواصلات کے وزیر مملکت دیو سنگھ چوہان نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہاکہ بی ایس این ایل کی 4Gسروس شروع ہونے کے ساتھ ہی اس کی سروس کی کواالٹی میں بھی بہتری آئے گی۔ نیٹ ورک میں بہتری ہونے سے 4Gسرویس شروع ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ مالی بحران میں پھنسی بی ایس این ایل کو پٹری پر لانے کے لئے اکتوبر 2019میں ایک پیکج کا اعلان کیا گیا تھا ۔