بی جے پی۔ دہلی اسمبلی میں ’تحرک اعتماد‘ کی مانگ کس نے کی

,

   

مغربی دہلی سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن پرویش ورما نے ٹوئٹ کیاکہ”کجریوال سرخیوں کے شکاری ہیں۔ وہ اپنی میڈیا امیج سے زندگی گذارتے او رہراتے ہیں“


نئی دہلی۔ کجریوال نے چونکہ ایک ’تحریک اعتماد‘ پیش کی ہے بی جے پی نے پیر کے روز سوال کیاکہ جس نے دہلی اسمبلی اس کا استفسار کیاہے۔مغربی دہلی سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن پرویش ورما نے ٹوئٹ کیاکہ”کجریوال سرخیوں کے شکاری ہیں۔ وہ اپنی میڈیا امیج سے زندگی گذارتے او رہراتے ہیں“۔ شراب کے اسکام نے ان کی بدعنوان حکومت کا پردہ فاش کردیاہے۔

وہ اس رحجان کو عام آدمی پارٹی کو توڑنے کے ایک خیال رحجان کے ذریعہ تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے‘ مگر شراب گھوٹالہ سے سوالات دور نہیں ہورہے ہیں“۔ورما نے کہاکہ ”کجریوال نے ’تحریک اعتماد‘ میڈیا کے لئے رچا ہے تاکہ شراب گھوٹالہ سے سرخیاں تبدیل کی جاسکے۔

کیامیڈیادھوکہ بازوں کا ساتھ دیگایا ان کی موقع پرستی کو اجاگرکرے گا؟اس کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہی‘لیکن مجھے یقین ہے کہ میڈیا کے پاس ہے؟“۔

بی جے پی انفارمیشن ٹکنالوجی محکمہ کے سربراہ امیت مالویہ نے ٹوئٹ کیاکہ ”دہلی اسمبلی میں کس نے تحریک اعتماد پیش کرنے کو کہاتھا؟کسی نے بھی نہیں۔ یہ صرف شراب آبکادی اور تعلیم اسکام سے توجہہ ہٹانے اور کسی طرح حقائق کی پردہ پوشی کے لئے رچا گیاکھیل ہے۔

کجریوال حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا میڈیااشتہاری رقم کے لئے جھک جائے گا“۔

پیر کے روز دہلی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کجریوال نے کہاکہ انہوں نے تحریک اعتماد اس کے لئے پیش کی ہے کہ عوام کو دیکھایاجائے کہ پارٹی کے کسی رکن اسمبلی نہیں ”خریدا“ جاسکتا ہے او ربی جے پی کا ’اپریشن لوٹس“ ان کی حکومت کو گرانے کے لئے ناکام ہوگیاہے۔

تحریک اعتماد سے قبل کجریوال نے ٹوئٹ کیاتھا کہ ”دہلی کی عوام کو ان کی منتخب حکومت پر پورا یقین ہے‘ جس کو کوئی بھی سازش ہلا نہیں سکتی ہے“