بی جے پی ایم پی ورون گاندھی نے یوگی کو مکتوب لکھا‘ کسانوں کے لئے راحت کی مانگ کی

,

   

ورون گاندھی نے چیف منسٹر سے درخواست کی ہے کہ ڈیزل پر 20روپئے فی لیٹر کی رعایت کسانوں کو دیں اور بجلی کی قیمتیں بھی فوری اثر کے ساتھ کم کریں


لکھنو۔بھارتیہ جنتا پارٹی ایم پی ورون گاندھی نے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو ایک مکتوب تریر کرتے ہوئے گنے کی قیمتوں پر رعایت‘ گیہوں اور دھان پر بونس اور پی ایم کسان اسکیم کی رقم کو دوگنا کرنے اور ڈیزل پر رعایت دینے کی مانگ کی ہے۔

ورون گاندھی جو ریاست کی تین مدتوں سے بطور رکن پارلیمنٹ نمائندگی کررہے ہیں مشترکہ سطح تک پہنچنے کے لئے احتجاج کررہے کسانوں کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع کرنے کی وکالت کی ہے۔

چیف منسٹر کو تحریر کئے گئے دوصفحات کے مکتوب میں گاندھی نے کسانوں کے تمام مسائل اورمطالبات کو شامل کیا اور اسی وقت میں ان تمام کے حل کا بھی مشورہ دیاہے۔

اس مکتوب میں گاندھی نے اترپردیش میں فی کنٹل315کے فی الحال مقررہ گنے کی فصل کو 400فی کنٹل فروخت تک کے لئے بڑھانے کا مشورہ دیاہے

YouTube video

گاندھی نے لیٹر میں کہاکہ”کسانوں کو گیہوں اوردھان کی فصل پر ایم ایس پی سے زائد فی کنٹل 200روپئے کا زائد بونس دیا جانا چاہئے“۔

انہوں نے اسبات کی بھی مانگ کی کہ پی ایم کسان اسکیم کے تحت سالانہ کسانوں کو ریاست حکومت کے اپنے فنڈس سے 6000روپئے کے تعاون کے ساتھ دوگنا 12000روپئے دئے جائیں۔

مذکورہ پی ایک کسان اسکیم مرکز کی جانب سے شروع کی گئی ایک پہل ہے جس کے تحت کسانوں کو کم سے کم آمدنی کی مدد ہر سال 6000روپئے دی جائے گی۔

اس سے قبل 5ستمبر کے روزجب زراعی قوانین کے حلاف مظفر نگر میں سمیوکت کسان مورچہ کی جانب سے منعقدہ مہاپنچایت بڑے پیمانے پر کسان جمع ہوئے تھے‘ گاندھی نے کہاتھا کہ مشترکہ خطوط پر حکومت کو دوبارہ بات چیت کا احیاء عمل میں لانا چاہئے کیونکہ وہ ”ہمارا ہی خون اور گوشت ہیں“۔

ان تین زراعی قوانین کے حلاف قومی درالحکومت کی سرحدوں پرکسان احتجاج کررہے ہیں۔ کئی دور کی کسانوں کے ساتھ بات چیت تعطل کا شکار بنی ہوئی ہے۔