حیدرآباد۔4۔ مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے دھمکی آمیز ٹیلی فون کالس کی پولیس سے شکایت کی ہے۔ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چہارشنبہ کی رات 11.12 بجے انہیں نامعلوم شخص کا کال موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ کیا ہندو آپ کی جاگیر ہیں۔ آپ کا خاتمہ کردیں گے ۔ آپ کو کون بچائے گا دیکھتے ہیں۔ کالر کے بارے میں پوچھے جانے پر ، اس نے کہاکہ پاکستان سے بات چیت کر رہا ہے اور آپ کا صفایا ہمارا مقصد ہے ۔ جمعرات کی شام 6 بجے راجہ سنگھ کو دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ۔ کریم نگر سے بات کرنے والے شخص نے بھی انہیں دھمکی دی۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ دھمکی آمیز کالس سے خوفزدہ نہیں ہے تاہم پولیس کو اس معاملہ کی تفصیلی جانچ کرنی چاہئے۔ ر