سال2005میں غازی پورہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کرشنا آنند رائے اور دیگر چھ لوگوں کا قتل کردیاگیاتھا۔ بعدازاں سی بی ائی نے گینگسٹر سے سیاست داں بننے والے مختلف انصاری کو قتل کی سازش کا قصور وار قراردیتے ہوئے چارج شٹ داخل کی تھی
لکھنو۔اترپردیش کے متنازعہ سیاسی لیڈر مختار انصاری‘ اس کے بھائی رکن پارلیمنٹ افضل انصاری اور دیگر پانچ لوگوں کو چہارشنبہ کے روز سی بی ائی کی ایک خصوصی عدالت نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کرشنا نند رائے کے قتل معاملے میں بری کردیا ہے۔
مختار انصاری جس کے خلاف 50مجرمانہ مقدمات درج ہیں‘ 2005سے جیل میں قید ہے۔
سال2005میں غازی پورہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کرشنا آنند رائے اور دیگر چھ لوگوں کا قتل کردیاگیاتھا۔
بعدازاں سی بی ائی نے گینگسٹر سے سیاست داں بننے والے مختلف انصاری کو قتل کی سازش کا قصور وار قراردیتے ہوئے چارج شٹ داخل کی تھی۔
ماؤ اسمبلی حلقہ سے انصاری پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ان کی پہلی جیت بی ایس پی کے ٹکٹ پر 1996میں ہوئی تھی۔
مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہہ انصاری کو 2010میں بی ایس پی سے نکال دیاگیاتھا۔
انصاری نے اپنی خود کی قومی یکتا پارٹی کا قیام عمل میں لایا اور2012کے اسمبلی الیکشن میں ماوا سے دوبارہ جیت حاصل کی۔
بعدازاں انہوں نے 2017میں اپنی پارٹی کا بی ایس پی میں انضمام کرلیا اور بی ایس پی امیدوار کے طور پر انتخابات میں جیت حاصل کی تھی