Tuesday , October 22 2019

بی جے پی رکن اسمبلی کو سزائے قید

دھنباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن اسمبلی دھولو مہتو اور چار دیگر ملزمین کو آج یہاں کی عدالت نے پولیس والوں پر حملے اور ان کی تحویل سے راجیش گپتا کو زبردستی لے جانے کی پاداش میں 18 ماہ کی سزائے قید سنائی۔ سب ڈیویژنل جوڈیشیل مجسٹریٹ شیکھا اگروال نے ان ملزمین کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت 6 سال قبل پیش آئے واقعہ کیلئے مجرم پایا۔ وہ راجیش کے ساتھ فرار ہوئے تھے جسے اس وقت گرفتاری وارنٹس کا سامنا تھا۔ راجیش بھی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے گئے پانچ افراد میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT