Sunday , November 29 2020

بی جے پی کا انتخابی نشان والا ماسک لگانے پر بہار کے وزیر پر مقدمہ

پٹنہ : بہار کے وزیر زراعت پریم کمار کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے انتخابی نشان ’کنول‘ کی تصویر والا ماسک پہن کر ریاستی اسمبلی کیلئے جاری چناؤ میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا تھا۔ بعد میں پریم کمار نے کہا کہ وہ بی جے پی کے انتخابی نشان ’کنول‘ والا ماسک نکالنا بھول گئے تھے اور اسی حالت میں ووٹ کا استعمال کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ دانستہ غلطی کے مرتکب نہیں ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT