تاجر کے خلاف جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کا الزام

   

پنجہ گٹہ میں مقدمہ درج ۔ پولیس ثبوت و شواہد جمع کرنے میں مصروف
حیدرآباد، 15 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک 42 سالہ خاتون نے تاجر کے خلاف شادی کا وعدہ کرکے مبینہ طور پر جنسی استحصال، نجی تصاویر سے بلیک میلنگ اور مالی دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈرائی فروٹ اور مصالحہ جات کی تجارت کرنے والی خاتون کا جولائی 2024 میں کاروباری معاملات کیلئے تاجر سے تعارف ہوا تھا۔ بعدازاں دونوں میںبھاری رقم کی ادائیگی کو لے کر تنازعہ پیدا ہوگیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے شادی کا وعدہ کرکے اس سے قربت پیدا کی اور گزشتہ سال اگست اور ستمبر کے دوران شہر کے دوروں کے موقع پر اس کا مبینہ جنسی استحصال کیا۔ خاتون کا الزام ہے کہ جب اس نے اپنی بقایا رقم واپس طلب کی تو ملزم نے اس کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر عام کرنے کی دھمکیاں دیں۔خاتون نے پہلے ممبئی پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی تھی، جس پر زیرو ایف آئی آر درج کرکے کیس کو متعلقہ حدود کے تحت حیدرآباد پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔انسپکٹر جہانگیر یادو نے بتایا کے بینک لین دین، کاروباری بلز، ہوٹلوں میں قیام کی تفصیل اور ڈیجیٹل مواصلات سمیت دیگر شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔ متاثرہ خاتون کو حیدرآباد کے بھروسہ سنٹر کے ذریعہ ضروری مدد فراہم کی جارہی ہے۔ب