اگرتلہ: تریپورہ کے سیپاہی جالا ضلع کے سون مورا کے بھیلوآرچر علاقے میں دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت آٹھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ان افراد کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کر کے مزید کارروائی کے لیے ہدایات دینے کی مانگی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، پولیس نے معمول کی گاڑیوں کی جانچ کے دوران تین بالغوں کو پانچ بچوں کے ساتھ بوکسانگر سرحد کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد جب پولیس نے ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو ان لوگوں نے اعتراف کیا کہ وہ دہلی کے روہنگیا کیمپ سے آئے تھے اور سرحد پار جا رہے تھے ۔ پوچھ گچھ کے دوران ان لوگوں نے بتایا کہ وہ تین دن پہلے دہلی سے ٹرین کے ذریعے گوہاٹی آئے تھے اور پھر گوہاٹی سے اگرتلہ کے لیے بس پکڑی تھی۔ ان لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے بوکسا نگر علاقے میں بغیر باڑ والے علاقے میں رات کے وقت سرحد پار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ گرفتار روہنگیاؤں کی شناخت عبدالہاشم (29)، فاطمہ بیگم (30)، منیشا (32) اور نابالغ علی، سلیمان، اسحاق، طاہر الاسلام اور مفضل الاسلام کے طور پر کی گئی ہے ۔ روہنگیائیوں نے پولیس کو بتایا ‘‘اس وقت ان کے پاس دہلی میں کوئی کام نہیں تھا، جس کی وجہ سے ان کے لیے کیمپ میں رہنا مشکل ہو گیا تھا۔