انجینئرنگ کی 14,202 نشستیں اب بھی دستیاب
حیدرآباد۔16 اکتوبر (سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ‘ اگریکلچر و میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ 2022 کے دوسرے مرحلہ میںنشستوں کے الاٹمنٹ کے بعد انجینئرنگ کی 14,202 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں آج اتوار کو نشستوں کا الاٹمنٹ ہوا ۔ دوسرے مرحلے میںجملہ 35,338 نشستیں داخلوں کیلئے دستیاب تھیں۔ دوسرے مرحلہ کے الاٹمنٹ کے بعد جملہ 14,202 نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں نشستیں پانے والے طلبا کو ویب سائیٹ tseamcet.nic.in پر آن لائین سیلف رپورٹنگ کرنی ہوگی اور 18 اکٹوبر سے قبل فیس ادائیگی کرنی ہوگی ۔ اگر امیدوار سیلف رپورٹنگ نہیںکرپاتے ہیں یا پھر مقررہ وقت سے قبل فیس ادائیگی سے قاصر رہتے ہیں تو ان کو جو نشستیں الاٹ کی گئی ہیں وہ منسوخ ہوجائیں گی ۔ امیدواروں کو آخری مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد الاٹ کردہ کالج کو رپورٹ کرنا ہوگا ۔