تلنگانہ: باپ نے کئی مرتبہ کی اپنی پانچ سالہ بیٹی کی عصمت ریزی، باپ گرفتار

حیدرآباد: شہر کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک باپ نے اپنی ہی پانچ سالہ سگی بیٹی کی عصمت ریزی کردی۔ پولیس نے ملز م کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے سی پی کشائی گوڑہ ڈیویژن کے شیوا کمار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی ماں نے 17جون کو پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی کہ اس کے نشہ کی عادی شوہر نے کئی مرتبہ ہماری پانچ سالہ بیٹی کی عصمت ریزی کی۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا او راس کے خلاف تعزیرات ہند376کے تحت اور پوسکو ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا او رملزم کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔ متاترہ او راس کی ماں کو کونسلنگ کیلئے روانہ کردیا گیا۔

دوسری جانب ملکاجگیری کورٹ ویمن بار ایسوسی ایشن کے ارکان پر زور انداز میں کہا کہ کوئی مجرم کی تائید میں وکالت نہ کرے۔

TOPPOPULARRECENT