حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سرحد پر کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر تلنگانہ بھون نئی دہلی میں کنٹرول روم قائم کیا ہے تاکہ سرحدی ریاستوں میں قیام پذیر تلنگانہ کے شہریوں کو بروقت اطلاعات اور مدد فراہم کی جاسکے۔ نئی دہلی تلنگانہ بھون کا یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کارکرد رہے گا جس سے ربط پیدا کرنے کے لئے فون نمبر 011-23380556 جاری کیا گیا ہے۔ شریمتی وندنا پرائیوٹ سکریٹری برائے ریسیڈنٹ کمشنر سے موبائیل نمبر 9871999044 ، حیدر علی نقوی پرسنل اسسٹنٹ برائے ریسیڈنٹ کمشنر سے موبائیل نمبر 9971387500 ، جی راکشت نائک لائزن آفیسر سے موبائیل نمبر 9643723157 اور سی ایچ چکراورتی پبلک ریلیشن آفیسر سے موبائیل نمبر 9949351270 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ ہند ۔ پاک کشیدگی کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں بسنے والے تلنگانہ شہریوں کی جانب سے بے چینی کا اظہار کیا جارہا ہے، ایسے میں سرحدی علاقوں کے تلنگانہ باشندوں کی سہولت کے لئے حکومت نے کنٹرول روم قائم کیا۔1