تلنگانہ : عاشق ومعشوقہ کے اقدام خودکشی کے بعد اسپتال میں نکاح ، ویڈیو وائرل 

وقار آباد (تلنگانہ ) : ایک عاشق و ہ معشوقہ نے اپنے والدین کی جانب سے شادی کی پیشکش کی ٹھکرانے کے بعد ان دونوں نے الگ الگ طور پر خودکشی کا اقدام کرلیا انہیں فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا ۔ جہاں ان کی حالت تشویش سے باہر بتائی گئی ۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے وقار آباد ضلع میں پیش آیا۔ سیاست نیوز ٹی وی کے بموجب ۲۳؍ سالہ نواز اور ۲۰؍ سالہ ریشما ایک دوسرے سے بیحد محبت کرتے تھے ۔

انہوں نے اپنے اس رشتہ کے بارے میں اپنے والدین سے ذکر کیا اور شادی کا ارادہ ظاہر کیا ۔ لیکن ان کے والدین نے شادی کروانے سے انکار کردیا ۔اس پر اس جوڑے نے اقدام خودکشی کیا ۔ ریشما کو قریبی ایک اسپتال میں لیجا یا گیا ۔ اور جب نواز کو پتہ چلا کہ ریشما نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے تو اس نے بھی اقدام خودکشی کی بعد ازاں اسے بھی اسپتال لیجایا گیا ۔ اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ ان دونوں کو ایک ہی اسپتال لایاگیا ۔

جہاں ان کاابتدائی علاج کرنے کے بعد اسپتال میں ہی ان کا نکاح پڑھوادیاگیا ۔

TOPPOPULARRECENT