تلنگانہ میں آئندہ چار دن شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی

   

حیدرآباد 30 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گرمی کی لہر آئندہ چار دن اسی طرح برقرار رہے گی۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) حیدرآباد کے انچارج اے شراوانی نے بتایا کہ آئندہ چار دن تک شمالی تلنگانہ میں گرمی کی لہر اسی طرح برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ ریاست کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ کے شمالی حصوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ عادل آباد میں 44 ڈگری، نظام آباد میں 43 ڈگری اور راما گنڈم میں 43 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے جنوبی علاقوں بالخصوص حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف میں بارش ہونے کا امکان ہے۔