25 جنوری سے گھر گھر سروے
حیدرآباد، 9 نومبر ]سیاست نیوز[تلنگانہ حکومت نے ریاست میں مردم شماری 2027 کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے پیر کے دن جی او ایم ایس نمبر 155 جاری کیا گیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریاست بھر میں گھر گھر مردم شماری کا عمل 25 جنوری سے شروع ہوگا اور 28 فروری تک جاری رہے گا۔ تاہم حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے 10 سے 24 جنوری تک Self-enumeration کا موقع فراہم کیا ہے ، جس کے تحت شہری اپنی تفصیلات خود آن لائن رجسٹر کرا سکتے ہیں۔حکومت کی جانب سے یکم تا 5 مارچ نظر ثانی راؤنڈ (Revision round) منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ 1 مارچ 2027 کی نصف شب 12 بجے کو Standard date مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تلنگانہ حکومت نے مرکز کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو ریاستی گزٹ میں دوبارہ شائع کر دیا ہے۔-2