تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مزید5 متاثرین کی توثیق

,

   

حیدرآباد۔/25 مارچ، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 تازہ کیسیس کی توثیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے ان میں حیدرآباد کی ایک 43 سالہ خاتون کے علاوہ ایک تین سالہ کمسن لڑکا بھی شامل ہے جو سعودی عرب سے یہاں پہنچا۔ ذرائع نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک 64 سالہ خاتون مثبت پائے جانے والے افراد کے رابطہ میں آنے کے سبب اس وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ بھدرادری۔ کتہ گوڑم کی ایک اور خاتون اور ایک 57 سالہ شخص بھی جو مثبت پائے گئے مریضوں کے رابطہ میں آئے تھے اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔ سرکاری طبی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ان کیسیس کے انکشاف کے بعدبھدرادری کتہ گوڑم اور گریٹر حیدرآباد کے علاوہ ضلع رنگاریڈی کے بعض مقامات میں احتیاطی معائنوں اور کیمیائی صفائی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔ تازہ ترین واقعات میں شناخت شدہ تینوں متاثرین میں کسی نے بھی کبھی کسی بیرونی ملک کا سفر نہیں کیا تھا۔