مرکز کی جانب سے 3,185 کروڑ روپے کی منظوری، سنچار بھون میں دستاویزات پر دستخط
حیدرآباد، 9 نومبر ]سیاست نیوز[تلنگانہ میں ہر گھر تک انٹرنیٹ خدمات کو پھیلانے کی سمت ایک اہم اور پیشرفت ہوئی ہے۔ ریاست میں نظرثانی شدہ بھارت نیٹ پروگرام (ABP) کے مؤثر نظام کے لیے مرکزی حکومت کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت قائم کردہ ڈیجیٹل بھارت ندھی (DBN) اور تلنگانہ حکومت کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس اہم پروگرام کے نفاذ کے لیے ریاست تلنگانہ کو 3,185 کروڑ روپے کی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ ریاستی حکومت نے دہلی کے سنچار بھون میں منعقدہ تلنگانہ رورل انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کارپوریشن (TRISIL) کی پہلی بورڈ میٹنگ کے دوران اس معاہدے کے دستاویزات پر دستخط کیے۔اس میٹنگ میں ڈیجیٹل بھارت ندھی کے ایڈمنسٹریٹر شیامل مشرا، ABP کے نفاذ کے محکمے کے ہرش شرما، ریاستی حکومت کے IT جوائنٹ سکریٹری انودیپ دُوریسیٹی، TRISIL کے CEO، ٹی فائبر (T-Fiber) کے MD پی وینو پرساد اور BSNL کے نمائندے جی راجا رام موہن شامل تھے۔ اس کے علاوہ سینئر IAS آفیسرس میں وکاس راج، نوین متل اور گورو اپل نے بھی اس اہم میٹنگ میں آن لائن (ورچوئل) شرکت کی۔2