منتخب خادم الحجاج ، عازمین حج کی صدقہ دل سے خدمت کریں،جناب محمد سلیم صدر نشین حج کمیٹی کا خطاب
حیدرآباد ۔19 اپریل (پریس نوٹ) تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2023 کے خادم الحجاج کی قرعہ اندازی کی تقریب حج ہائوز ، نامپلی میں خادم الحجاج کیلئے دی گئی 111درخواستوں کے درمیان عمل میں آئی ۔جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی زیر سرپرستی میں منعقدہ اس تقریب میں جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ وقف بورڈ، جناب سید نظام الدین (نارسنگی)، جناب محمد جعفر خاں (گجویل) ،مولانا میر نادر علی رضوی (حیدرآباد)و جناب بی ۔ شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکیٹو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی موجودگی میں خادم الحجاج کی قرعہ ا ندازی عمل میں آئی ۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے قرعہ اندازی تقریب کی کاروائی چلائی ۔ حافظ صابر پاشاہ کی قرأت کلام پاک سے قرعہ اندازی کا آغاز ہوا ۔اس موقع پر صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے خادم الحجاج کو تلقین کی کہ وہ عازمین حج کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔ عازمین حج کی صدقہ دل خدمت سے کریں اور عازمین کی دعائیں لیں ۔ خادم الحجاج کے 111 اہل امیدواروں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ۔اور 15 خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جنکے نام حسب ذیل ہیں ۔جناب عمر فاروق (حیدرآباد) محکمہ پولیس، جناب عبدالمقتدر صدیقی (آصف آباد) محکمہ مشن بھگیرتا، جناب صادق (ناگر کرنول)مشن بھگیرتا، جناب عبدالجلیل (عادل آباد )محکمہ تعلیمات، جناب وحید احمد خاں (نرمل ) محکمہ تعلیمات، جناب مصطفی (سنگاریڈی) محکمہ پولیس، جناب یونس علی قادری (حیدرآباد) محکمہ سکریٹریٹ ، جناب تبریز (حیدرآباد) محکمہ روینیو، جناب محمد حاجی ملا شریف (نلگنڈہ) محکمہ روینیو، جناب محمد جمیل احمد (رنگا ریڈی) محکمہ تعلیمات، جناب شیخ معین احمد (سنگا ریڈی) محکمہ مشن بھگیرتا، جناب عبدالمصوّر(آصف آباد ) محکمہ جنگلات، جناب خواجہ معین الدین (جگتیال) محکمہ تعلیمات، جناب برہان (وقارآباد) محکمہ صحت ۔ دیگر پانچ خادم الحجاج کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ جنکے اسماء گرامی حسب ذیل ہیں ۔جناب محمد منصور (نرمل) محکمہ صحت، جناب ابرہیم حسین (نظام آباد) محکمہ ایس سی ڈیولپمنٹ ، جناب خواجہ مجتہد الدین (جنگائوں) محکمہ تعلیمات، جناب امجد پاشاہ (نظام آباد) محکمہ تعلیمات، جناب سلیمان (جگتیال) محکمہ تعلیمات، جناب عرفان شریف نے بتا یا کہ اوپر دئیے گئے پانچ خادم الحجاج کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے www.telanganastatehajcommittee.comیا فون نمبر 040-23298793 پراوقات دفتر صبح 10:30تا 4بجے شام کے درمیان ربط پیدا کریں یا براہ راست آفس حج ہائوز ،نامپلی ، حیدرآباد پر رجوع ہوں۔