توہین رسالت معاملہ میں فرانس کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کی جانب سے ٹویٹر ٹرینڈ کا اعلان

,

   

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک(AIMPLB) کی جانب سے ٹویٹر ٹرینڈ کا اعلان

 

         ناموس رسالت کی حفاظت ہمارا دینی اور ایمانی فریضہ ہے، حضور اکرم ﷺ ہمیں اپنی اولاد ،والدین اور اپنی جانوں سے زیادہ عزیز اور محبوب ہیں۔ ان کی شان اقدس میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ آئے دن رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ چاہے وہ گستاخیاں کارٹون کے ذریعہ ہوں جیسے فرانس کے بدنام زمانہ میگزین چارلی ہیبدو نے سن ۲۰۰۶ اور ۲۰۱۳ میں رسول اللہ ﷺ کے بارے میں کارٹون شائع کیا تھا ۔ یا پھر کبھی نازیبا بیانات کی شکل میں ۔ جیسے ابھی حال ہی میں فرانس کے صدر میکرون نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دل آزار بیان دیا، اور فرانس کی مختلف عمارتوں پر گستاخانہ خاکے آویزاں کیےگئے،

        چونکہ یہ ربیع الاول کا مہینہ چل رہا ہے اس ماہ کی نسبت سرور کائنات ﷺ کے ساتھ ہے کیونکہ اسی ماہ ربیع الاول میں آپ ﷺ کی ولادت بھی ہوئی اور آپ کی وفات بھی ۔ اسی نسبت سے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کو عام کرنے کےغرض سےدعوتی نقطہ نظرکو پیش نظر رکھتے ہوئےسوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے Twitter پر ٹرینڈ رکھا جا رہا ہے ۔ ان شاءاللہ یہ اقدام گستاخانہ خاکوں اور حرکتوں کا مثبت جواب ھوگا۔

 

     ٹرینڈ کیلئے۱۱ ربیع الاول مطابق ۲۹ اکتوبر بروز جمعرات شام سات بجے کا وقت طے کیا گیا ھے۔ وقت سے پہلے پیش ٹیگ کا اعلان کیا جائے گا ان شاءاللہ۔ تمام برادران اسلام سے گذارش ہے کہ اس ٹرینڈ میں بھرپور حصہ لیکر محبت رسول ﷺ کا ثبوت دیں ۔ 

 

والسلام

 

 منجانب : محمدعمرین محفوظ رحمانی

( _انچارج سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ_) 

 

https://twitter.com/AIMPLB_Official?s=09