کوذی کوڈ: کیرالا ہائیکورٹ نے پیر کو ایک ہیڈ لوڈ ایکٹوسٹ کو ضمانت دیدی جس پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 153Aاور کیرالا پولیس ایکٹ کی 120 (O) کے تحت پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں قابل اعتراض فیس بک پوسٹس شیئر کرنے کے جرم کا الزام ہے۔جسٹس وجو ابراہم نے ضمانت کی درخواست کی اجازت دیتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ پچاس ہزار روپے کے بانڈ کے ساتھ دو دیگر مچلکوں کے ساتھ عملدرآمد کرے اور حتمی رپورٹ داخل ہونے تک ہر ہفتہ کو صبح 11 بجے تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہو۔متاثرہ فریق کا مقدمہ یہ ہیکہ 6 ستمبر 2022 کو درخواست گزار نے ایک فیس بک پوسٹ شیئر کی جس میں پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں توہین آمیز اور قابل مذمت ریمارکس تھے۔ جس میں مذہب اسلام کی توہین کی گئی اور فرقہ وارانہ منافرت پیدا ہوئی۔