نئی دہلی : ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) کی ریسرچ ایڈوائزری یونٹ ایس بی آئی ریسرچ نے ٹیکہ کاری کی تیز رفتار کی وجہ سے کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کو اس کے خاتمے شروعات قرار دیا اور کہا کہ اومی کرون کے پھیلنے سے گزشتہ ایک ہفتے میں ہندوستان کی کاروباری سرگرمیوں میں معمولی کمی درج کی گئی ہے ۔ایس بی آئی ریسرچ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں 29 دسمبر 2021 سے کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھنے لگے ۔ پیرتک روزانہ رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 238938 رہی ، جس سے ایکٹوکیسز کی تعداد 1656341 تک پہنچ گئی ہے ، لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ ہندوستان نے اپنی مستحقین آبادی کے 64 فیصد کی مکمل ٹیکہ کاری کر دی ہے ۔ ساتھ ہی 89 فیصد آبادی نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے ۔