تیل کی بڑھتی قیمتوں پر یوتھ کانگریس نے مودی‘ شاہ کو سائیکل روانہ کی

,

   

مذکورہ ائی وائی سی ممبرس نے مرکزی حکومت کو ائینہ بھی دیکھا یا تاکہ وہ حکومت اپنی نیند سے جاگے اور انتخابات سے قبل ملک کی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔


نئی دہلی۔ملک بھر میں پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر انڈین یوتھ کانگریس(ائی وائی سی) نے جمعرات کے روز کوریر کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی‘ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر کئی لیڈران کو اپنے احتجاج کے طور پر سائیکل روانہ کی ہے۔

وزیراعظم‘ مرکزی وزیر داخلہ‘ پٹرولیم منسٹر دھرمیندر پرھان اور وزیر بہبود خواتین او راطفال سمرتی ایرانی کو پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر مذکورہ ائی وائی سی ممبرس نے سائیکل روانہ کی ہے۔

مذکورہ ائی وائی سی ممبرس نے مرکزی حکومت کو ائینہ بھی دیکھا یا تاکہ وہ حکومت اپنی نیند سے جاگے اور انتخابات سے قبل ملک کی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

سرینواس نے کہاکہ ”یہ حکومت ان لوگوں کو تکلیف پہنچا رہی ہے جو حکومت کی پالیسیوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس طرح کی خراب صورتحال میں دنیا کی کوئی حکومت نہیں ہے جو اس قسم کے مظالم اپنے لوگوں پر ڈھا رہی ہے جو مودی حکومت نے کیاہے۔

پچھلے پانچ ماہ میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں 43مرتبہ اضافہ ہوا ہے“۔انہوں نے کہاکہ جب بی جے پی اپوزیشن میں تھے‘ پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں 5روپئے کے اضافہ پر احتجاج کیاجاتاتھا مگر ہر طرح سے اضافے کے باوجود اب ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ائی وی سی نے آج انہیں نیند سے جگانے کی کوشش کی ہے‘ ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول کی قیمت 100روپئے فی لیٹر تو ڈیزل 90روپئے فی لیٹر سے آگے بڑھ گیاہے‘ شرمسار کرنے والی بات تو یہ ہے کہ اس قدر لوٹ مار کے باوجود مذکورہ بی جے پی حکومت کانگریس پر ہی قیمتوں میں اضافہ کی ذمہ داری عائد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا”مذکورہ مودی حکومت نے عام آدمی کے بجٹ پر بڑا حملہ کیاہے‘ جس کا وہ سامنا نہیں کرسکتے ہیں‘ پچھلے13مہینو ں میں پٹرول کی قیمتوں میں 25.72اور ڈیزل کی قیمت میں 23.93روپئے کا اضافہ ہوا ہے اورپچھلے پانچ ماہ میں 43مرتبہ پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں بڑھی ہیں“۔

اور مزید کہاکہ مودی حکومت کی پالیسیوں کا اثر ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نے نیا ریکارڈ چھولیاہے۔

سیرینواس نے یہ بھی کہاکہ اس اضافہ کی وجہہ سے کسانوں‘ نوجوانوں‘ مزدوروں‘ تاجروں‘ خواتین کو پریشانی ہورہی ہے۔حکومت کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے عوام مخالف چہرے کا عوام کے سامنے انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ملک کی عوام نے مودی کا انتخاب کیا او ران کے وزرا نے ’اچھے دن“ کا وعدہ کیااب وہ اور ان کی حکومت عوام کے بھروسہ کو توڑدیاہے۔