ثانیہ-رام کی جوڑی آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں

   

میلبورن :ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے امریکی ساتھی راجیو رام کے ساتھ اتوار کو آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلس کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی۔ہند-امریکی جوڑی نے اپنے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں آسٹریلیا کے ایلین پیریز اور نیدرلینڈ کے مَیٹوے مڈل کوپ کو 7-6 (8-6)، 6-4 سے شکست دی۔ثانیہ اور رام کا اگلا مقابلہ آسٹریلیائی وائلڈ کارڈ جوڑی سمانتھا استوسُر – میتھیو ایبڈن اور جَیمی فورلیس – جیسن کبلر کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ اس سے قبل مرزا اور رام نے پہلے راؤنڈ میں سربیا کی جوڑی الیگژینڈرا کرونِک اور نِکولا کاسِک کو شکست دی تھی۔