میلبورن۔ 2022 آسٹریلین اوپن میں ہندوستان کی مہم اس وقت ختم ہوگئی جب ثانیہ مرزا اور ان کے امریکی ساتھی کھلاڑی راجیو رام کو مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں مقامی جوڑی جمی فورلیس اور جیسن کبلر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مرزا اور رام کی غیر سیڈ جوڑی نے ایک گھنٹہ 30 منٹ میں فورلیس اورکبلر سے 4-6، 6-7 سے میچ ہارا۔ ہند ۔امریکی جوڑی پہلے گیم میں اپنی سرویس گنوادی اور دوسرے میں دو بریک پوائنٹس دے کر پہلے سیٹ میں 2-0 سے پیچھے رہ گئے۔ تجربہ کارجوڑی نے اس کے بعد ثانیہ کے ساتھ اپنے ٹاپ اسپن لاب کو اچھے اثرکے ساتھ استعمال کرتے ہوئے اگلے تین گیمز لینے کے لیے بہترین مظاہرہ کیا۔ تاہم ثانیہ اور رام نے آٹھ بریک پوائنٹس میں سے صرف ایک کو تبدیل کیا اور فورلیس اورکبلر کو پہلا سیٹ 40 منٹ میں جیتنے دیا۔ اس کے بعد ثانیہ اور راجیو دوسرے سیٹ میں شاندار واپس آئے اور 4-1 کی برتری حاصل کی۔ لیکنحریف جوڑی نے اگلے تین گیمز جیت کر دوسرے سیٹ میں اسکور 4-4 سے برابر کردیا۔ مرزا اور رام نوجوان جوڑی کے خلاف ردھم کھو بیٹھے اور نتیجتاً ٹائی بریکر میں سیٹ اور میچ ہارگئے۔ اس سے قبل ثانیہ نے اپنی یوکرائنی ساتھی نادیہ کیچینوک کے ساتھ خواتین کے ڈبلز سے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہیں جبکہ روہن بوپنا بھی مردوں اور مکسڈ ڈبلز دونوں میں ابتدائی راؤنڈ کے میچ ہارگئے تھے۔ کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی سنگلز مین ڈرا میں کوالیفائنگ راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔35 سالہ ثانیہ جو اپنا آخری سیزن کھیل رہی ہیں انہوں نے 2009 میں مہیش بھوپتی کے ساتھ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیتا تھا۔ بعدازاں انہوں نے 2016 میں مارٹینا ہنگس کے ساتھ خواتین کا ڈبلز خطاب بھی جیتا تھا۔ کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ثانیہ مرزا نے کہاکہ مقابلے میں ایک سے زیادہ مرتبہ واپسی کے مواقع ملے تھے اور خاص کر دوسرے سیٹ کا ہم نے بہتر آغاز کیا تھا لیکن بدقسمتی سے ہم مظاہرے میں استقلال باقی نہیں رکھ سکے۔ناکامی کے ساتھ آسٹریلین اوپن کرئیر کے اختتام پر ثانیہ مایوس بھی لگی ۔