ثانیہ مرزا کی کینگرو کے ساتھ سیلفی

   

حیدرآباد : پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کینگرو کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اُنہیں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک اور کچھ دوستوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم، اس سیلفی میں مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ اس میں ایک کینگرو بھی نظر آرہی ہے کیونکہ اُنہوں نے یہ سیلفی اس کینگرو کے ساتھ ’کلی لینڈ وائلڈ لائف پارک‘ لی تھی۔ثانیہ مرزا نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ سیلفی لینے کے لیے کینگرو کا شکریہ‘۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ کوبہت پسند کیا جارہا ہے۔جبکہ ایک یوکرینین ٹینس کھلاڑی نادیہ کیچنوک نیتو اسٹار ایتھلیٹ کی اس پوسٹ پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کینگرو کی سیلفی لینے کی صلاحیت کی تعریف بھی کردی۔