جانسن حکومت کو جھٹکہ ، وزراء رشی اور ساجد مستعفی

,

   

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بڑے جھٹکے والی تبدیلی نہیں میں اُن کے 2 کلیدی کابینی وزراء نے منگل کو استعفیٰ دے دیا۔ اِس تبدیلی کا پس منظر جانسن کا اُس اسکینڈل کے لئے معذرت خواہی کی کوشش کرنا ہے جس میں اُن کے ایک وزیر کے بارے میں جنسی بے راہ روی کی شکایت منظر عام پر آئی تھی۔ وزیر فینانس رشی سوناک نے اپنے استعفے کا اعلان کیا جبکہ کچھ دیر قبل ہی وزیر صحت ساجد جاوید اعلان کرچکے تھے کہ وہ مستعفی ہورہے ہیں۔ وزیراعظم کو موسومہ مکتوب میں ساجد نے کہاکہ اُن کا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ وہ وزارت پر برقرار رہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ موجودہ صورتحال آپ کی قیادت میں تبدیل نہیں ہوگی۔