جرمنی سے افغان شہری ملک بدر

   

برلن :نقل مکانی کو روکنے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنے والے ملک جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔اگست 2021 میں طالبان کی جانب سے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یہ پیش رفت سامنے آئی ہے ۔حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تمام افغان شہری سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں جرمنی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اور ان کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے ۔ڈیر اسپیگل میگزین نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر ایئرویز کی ایک چارٹرڈ پرواز نے کابل کے لیے لیپزگ ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں 28 افغان سوار ہیں۔ اسپیگل نے رپورٹ کیا کہ یہ آپریشن 2 ماہ کے ‘خفیہ مذاکرات’ کا نتیجہ تھا جس میں قطر نے برلن اور طالبان حکام کے درمیان رابطے کا کام کیا۔