جسٹس پرشانت کمار مشرانےسپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

   

نئی دہلی: آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پرشانت کمار مشرا اور سینئر وکیل کے وی وشواناتھن کو جمعہ کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف دلایا گیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے انہیں سپریم کورٹ میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ جسٹس چندرچوڑ کی سربراہی میں 5 رکنی کالجیم نے 16 مئی کو جسٹس مشرا اور سینئر ایڈوکیٹ وشواناتھن کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔ چیف جسٹس کی سفارش اور صدر دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد مرکزی حکومت نے جمعرات کو دونوں ججوں کی تقرری کے بارے میں الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔