حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی نے سنٹرل پیس اور ویلفیر کمیٹی ممبران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں حیدرآباد پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی نے کہاکہ حیدرآباد میں جشن میلادالنبی ﷺ اور گنیش چتورتھی کے موقع پر عوام امن کو برقرار رکھیں اور جلوس کے موقع پر پولیس کا وسیع تر بندوبست کیا جائے گا اور کوئی بھی حادثہ پیش نہ آنے کے لئے تمام انتظامات کئے جائیں گے اور ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ کڑی نظر رکھی جائے گی۔ دونوں جلوسوں کا امن کے ساتھ اختتام عمل میں لانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بناء کسی حادثہ ہوئے جلوس کے اختتام تک پولیس جلوسیوں کے ساتھ رہے گی۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد کمشنر نے تلنگانہ کمانڈ کنٹرول سنٹر بنجارہ ہلز کا بھی دورہ کیا۔ سنٹرل پیس کمیٹی اور ویلفیر کمیٹی نے کمشنر کو تیقن دیا کہ جلوس کو پرامن طور پر اختتام کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں غیر سماجی عناصر، ڈرگس کے استعمال اور خواتین کی حفاظت کے لئے تفصیلی بات کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر لاء اینڈ آرڈر وکرم سنگھ مان، وشوا پرساد ڈی سی پی ایس بی، چیتنیا کمار وائس چیرمین کمیٹی کے علاوہ ڈی سی پیز، ایڈیشنل ڈی سی پیز اور پیس کمیٹی ارکان موجود تھے۔ ش