جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب 18 ڈٹونیٹر برآمد:پولیس

   

جموں : جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے 18ڈٹونیٹر اور پانچ سو گرام ممنوع اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک دو بکس برآمد کئے ۔انہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی ان سے 18ڈٹونیٹر، پانچ سو گرام ممنوع اشیائاور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔اُن کے مطابق اس ضمن میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ۔ایس ایس پی عارف ریشو نے جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک بارودی مواد برآمد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔