جموں وکشمیر سے متعلق دعوے جھوٹ اور فریب:نیشنل کانفرنس

   

سری نگر : نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں روز بہ روز ہوتے جارہے بے تحاشہ اضافے پر زبردست تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر زمین و آسمان کے قلابے ملانے کے کتنے ہی جھوٹے دعوے کیوں نہ کرے لیکن زمینی سطح کے اعداد و شمار سے حکومتی پروپیگنڈا ریت کی دیوار ثابت ہوجاتا ہے ۔پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج تک مرکزجموں وکشمیر سے متعلق بے روزگاری سے متعلق غیر سرکاری رپورٹوں کی نفی کرتا آیا ہے۔