سیول: جنوبی کوریا میں کوویڈانفیکشن کے 87559 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر دو کروڑ 83 لاکھ 2 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی نے منگل کو یہ معلومات دی۔ نئے کیسز میں 74 کیسز بیرون ملک سے آنے والے متاثرہ افراد کے ہیں جس کے ساتھ ایسے کیسز کی تعداد 72 ہزار 727 ہوگئی ہے۔