جنگ بندی کے بعد دہلی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

   

نئی دہلی۔ 11 مئی (ایجنسیز) ہند۔ پاک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن معمول پر آگیا ہے، تاہم کچھ پروازیں اب بھی متاثر ہو سکتی ہیں کیونکہ فضائی حدود کی صورتحال میں تبدیلی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار ہیں۔اتوار کو دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ دہلی ایئرپورٹ پر پروازوں کا معمول کا آپریشن جاری ہے لیکن بدلتے فضائی حالات اور اضافی سیکیورٹی چیکنگ کے باعث کچھ اْڑانیں تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔