جولائی میں 6 ارب یو پی آئی لین دین ،وزیراعظم مسرور

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے جولائی میں 6 ارب یو پی آئی لین دین غیر معمولی حصولیابی کی ستائش کی ہے جو 2016 کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی حصولیابی ہے ۔ اس سے بھارت کے عوام کے نئی ٹیکنالوجیز کو اختیار کرنے اور معیشت کو زیادہ صاف ستھرا بنانے سے متعلق اجتماعی عزم کا عندیہ ملتا ہے ۔ ڈیجیٹل ادائیگیاں، خاص طور پر کووڈ۔ 19عالمی وبا کے دوران مددگار ثابت ہوئی ہیں۔