Monday , October 21 2019

جوے میں بیوی کو ہارنے والے شخص نے دوستوں سے اجتماعی عصمت ریزی کا استفسار کیا

جونپور۔ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں جوے اور شراب کے عادی ایک شخض نے پیسے ختم ہونے کے بعد اپنی بیوی پر جوا کھیلا اور ہارنے کے بعد اپنے دوستوں کو بیوی کی اجتماعی عصمت ریزی کی اجاز ت دیدی۔

واقعہ ضلع جونپور میں پیش آیااور واقعہ کے بعدمتاثرہ اس وقت عدالت پہنچی جب پولیس نے شکایت لینے سے انکار کیا۔ عدالت کی ہدایت کے بعد ضلع جونپور کے جعفر آباد پولیس اسٹیشن میں ایف ائی آردرج کی گئی۔

مذکورہ متاثرہ جس کا گھر جعفر آباد پولیس اسٹیشن علاقے میں ہے نے دعوی کیاتھا کہ اس کے شوہر شرابی اور اس نے جوے میں اپنی بیوی کو ہار گیا۔

خبروں کے مطابق اس کے شوہر کا دوست ارون اور رشتہ دار انل اکثر اس کے گھر شراب نوشی کرنے او رجوا کھیلنے کے لئے آیا کرتے ہیں۔

پچھلے ماہ جس کے روز واقعہ پیش آیا اس کے شوہر نے انل او رارون کے ساتھ جوے کے دوران اپنی بیوی کو ہی داؤ پر لگادیا۔

ہارنے کے بعد ارون اور انل نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔واقعہ کے بعد لڑکی اپنے چچا کے گھر چلی گئی۔

اس کے شوہر پیچھے آیااور اس سے معافی کے لئے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس کی غلطی تھی۔ اس کی معافی کے بعد اس کی کار میں ہی وہ گھر واپس اگئی۔

راستے میں کار روک کر شوہر نے پھر ایک مرتبہ اپنے دوستوں کو اجتماعی عصمت ریزی کرنے کا موقع دیا۔

جب متاثرہ پولیس اسٹیشن گئی تو پولیس نے اس کی شکایت قبول کرنے سے انکار کردیا جس کے سبب وہ عدائت سے رجوع ہوئی۔

عدالت نے اجتماعی عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرنے کے پولیس کو احکامات جاری کئے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT