Saturday , December 14 2019

جگتیال میں امداد باہمی شعبہ کے اراکین کا 18 نومبر کو اجلاس

جگتیال ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : قومی شعبہ امداد باہمی کی 66 ویں تقریب کے پیش نظر ضلع جگتیال کے امداد باہمی شعبہ سے متعلقہ تنظیموں کے اراکین کے لیے بروز 18 نومبر کو شہر جگتیال کے آئی ایم اے ہال میں ٹھیک 10-30 بجے اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اس اجلاس میں 1964 اور 1995 کے امداد باہمی قانون کے تحت درج شدہ مکانات کی تعمیر سے متعلقہ امداد باہمی تنظیمیں اور ملازمین کی بچت اور امداد باہمی تنظیمیں ، صارفین کی امداد باہمی تنظیمیں ، لیبر کنٹراکٹ سے متعلقہ امداد باہمی تنظیمیں ، تمام کسانوں سے متعلقہ امداد باہمی تنظیمیں ، بانس کی لکڑی کی تجارت کرنے والی امداد باہمی تنظیمیں ، تعمیری مزدوروں کی امداد باہمی تنظیموں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT