ایک کچرا اکٹھا کرنے والا ملک چوری جیسے جرائم میں ملوث ہے اور اس کوپہلی مرتبہ2016میں اقدام قتل کے معاملے میں گرفتار کیاگیاتھا۔
نئی دہلی۔پولیس نے ایک 29سالہ شخص کو گرفتار کیاہے جو اپنے ساتھ ملزمین کے ساتھ مقامی لوگوں کو ماہ اپریل میں شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری میں پولیس اور ہنومان جیتنے میں شامل لوگوں پر پتھر اؤ کے لئے اکسایاتھا۔
مذکورہ ملزم سانور ملک جو مغربی بنگال کے ہلدیا کا رہنے والا ہے‘ چہارشنبہ کے روز دہلی پولیس نے کہاکہ اب تک گرفتا ر کئے گئے 38لوگوں کے معاملے میں مطلوب تھا۔اس میں کہاگیاہے کہ اس کو دہلی کی ایک عدالت نے ”عادی مجرم“ قراردیاہے جس پر 25000روپئے کاانعام گرفتاری پر دہلی پولیس نے اعلان کیاہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم) وچترا ویر نے منگل کے روز کہاکہ جہانگیر پوری کی سی بلک 500والی گلی میں ملک کی موجودگی کے متعلق پولیس کی ایک ٹیم کو خفیہ جانکاری موصول ہوئی۔ مذکورہ جانکاری دینے والے مزیدکہاکہ اگر اس مرتبہ وہ پکڑا نہیں گیاتو وہ ہلدیا بھاگ جائے گا۔
مذکورہ ڈی سی پی نے کہاکہ ”ہم نے ہماری ٹیم کو تعینات کردیا اورملک کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ ملزم سی بلاک سے فرار ہوگیا اور سی ڈی بلاک جھوگی پہنچا جہاں سے اس کوگرفتار کیاگیاہے۔
اس نے وہاں سے بھی بھاگنے کی کوشش کی اور مقامی لوگوں نے ہیڈ کانسٹبل نتن پر اینٹ پھینکاکر اس کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔ مگر شدید زخمی ہونے کے بعد بھی ایچ سی نتن اور ایچ سی نوال نے ملزم پر قابو پالیا اور اس کو گرفتار کرلیاہے“۔
ویر نے کہاکہ ملزم سے تفتیش میں اس بات کاانکشاف ہوا ہے کہ ہنومان جینتی کے روز وہ اپنے دیگر شریک ملزمین کے ساتھ ”مخالف پارٹی“ او رپویس عملہ کو ڈیوٹی پر تعینات تھے پتھر اور کانچ کی بوتلوں کے ساتھ اکسایا۔تشدد کے بعد وہ گرفتار سے بچنے کے لئے مغربی بنگال فرار ہوگیاتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایچ سی کی شکایت پر ملک اور مقامی لوگ جو اسکی مدد کرنے میں ملوث ہیں کے خلاف ائی پی سی کی دفعات353‘332اور 34کے تحت ایک علیحدہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔
ایک کچرا اکٹھا کرنے والا ملک چوری جیسے جرائم میں ملوث ہے اور اس کوپہلی مرتبہ2016میں اقدام قتل کے معاملے میں گرفتار کیاگیاتھا۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں وہ چھ مجرمانہ معاملات میں ملوث ہے۔
اپریل16کے روز جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے موقع پرفرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ پولیس اہلکاروں کے بشمول8-9کے قریب لوگ فائرینگ اورپتھر اؤ میں زخمی ہوئے تھے۔
اس کیس میں گرفتارلوگوں کے خلاف دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پچھلے ماہ 2063صفحات پر مشتمل ایک چارج شیٹ داخل کی ہے۔