حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) جی ایم آر حیدرآباد نیشنل ایر پورٹ لمیٹیڈ کو 2 باوقار ایوارڈ حاصل ہوئے ۔ ساتویں گارڈن فیسٹول 2022 کا اہتمام محکمہ ہارٹیکلچر نے کیا تھا جس میں جی ایم آر حیدرآباد ایرپورٹ کو دو علحدہ زمرہ جات میں پہلا انعام ملا ہے۔ 90 ایکر سے زائد اراضی پر لینڈ اسکیپ گارڈن کیلئے خانگی کمپنیوں کے زمرہ میں، ٹریفک آئی لینڈس اور ڈیوائیڈر مینٹننس زمرہ میں ایوارڈز پیش کئے گئے۔ ایرپورٹ عہدیداروں نے وزیر زراعت نرنجن ریڈی سے ایوارڈ حاصل کیا۔ کئی تنظیموں نے ان ایوارڈز کیلئے دعویداری پیش کی تھی۔ر