جی ایچ ایم سی سے 111 رہائشی علاقوں کی سڑکوں کا ’ کمرشیل ‘ کے طور پر اعلان

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( ایجنسیز ) : جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے اس کے اختیارات کے اندر ہر ایک قدم اٹھایا جارہا ہے ۔ اب ، یہ کارپوریشن ریسیڈنشیل سڑکوں کو کمرشیل سڑکوں میں تبدیل کرتے ہوئے اور امپیاکٹ فیس میں اضافہ کرتے ہوئے اس سال امکان ہے کہ اس کے ریونیو میں تقریبا 100 کروڑ روپئے کا اضافہ کرے گا ۔ کوئی 109 سڑکوں کو کمرشیل قرار دیا گیا ہے اور اس کا اعلان کیا گیا ہے اور ایک میمو جاری کیا گیا ہے جس میں اضافی امپیاکٹ فیس شامل ہے تاکہ اسے ’ زیادہ معقول اور ڈائیمنک ‘ بنایا جائے ۔ رہائشی اور نیم رہائشی علاقوں میں بلڈنگ پریشنس کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرنے کے بجائے حکومت نے گریٹر حیدرآباد حدود میں 111 سڑکوں کو کمرشیل موقف دیا ہے ۔ محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی نے ان نئے اقدامات پر اعتراضات طلب کئے ہیں اور کہا کہ رہائشی زونس میں چلائے جانے والے بزنسیس سے کارپوریشن کے ریونیو پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی جاانب سے رہائشی جائیداد میں چلائے جانے والے کسی بھی بزنس پر Impact Fee عائد کی جائے گی ۔ امپیاکٹ فیس میں گراونڈ 4+ فلورس کے لیے 6 فیصد تک یا 300 روپئے فی مربع فیٹ اضافہ کرنے کی تجویز ہے اور G+4 سے زیادہ کے لیے 3 فیصد تک ۔ 1000 مربع میٹر سے کم میں چلائے جانے والے ہاسپٹلس ، اسکولس ، کنوینینس اسٹورس اور رہائشی فلیٹس کے لیے امپیاکٹ فیس میں 2 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا یا 100 روپئے فی مربع میٹر ۔ جی ایچ ایم سی کے سینئیر عہدیدار کے مطابق اس مالیاتی سال میں ہم زیادہ سے زیادہ 100 کروڑ روپئے کی اضافی آمدنی کی توقع کرسکتے ہیں کیوں کہ اس میں صرف چار پانچ ماہ رہ گئے ہیں ۔ پندرہ دن میں یہ حکم جاری کردیا جائے گا اور اس دن سے ہم امپیاکٹ فیس وصول کرنا شروع کریں گے ۔ ایسا کرنے سے ہم کو آئندہ مالیاتی سال زیادہ ریونیو حاصل ہوسکتا ہے ۔معلنہ تمام 111 سڑکیں جی ایچ ایم سی میں نہیں ہیں ان میں بعض سڑکیں ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں ہیں جیسے کوکا پیٹ اور پپل گوڑہ ایریا ، کاپرا سرکل میں تقریبا پانچ سڑکوں کو ، حمایت نگر میں دو ، ایل بی نگر میں آٹھ ملک پیٹ میں ایک ، چارمینار سرکل میں چار ، فلک نما سرکل میں چار ، مہدی پٹنم میں 14 ، کاروان میں پانچ ، گوشہ محل میں ایک ، مشیر آباد میں پانچ ، عنبر پیٹ میں دو ، خیریت آباد سرکل میں چھ ، جوبلی ہلز میں نو ، سیری لنگم پلی میں نو ، چندا نگر میں چار ، آر سی پورم میں تین ، موسیٰ پیٹ سرکل میں 10 ، کوکٹ پلی میں سات ، الوال میں آٹھ ملکاجگیری میں دو اور سکندرآباد میں دو سڑکوں کو کمرشیل روڈس ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ۔۔